300+ TOP Urdu MCQs and Answers Online Quiz GK

Urdu Multiple Choice Questions

1. وہ حروف جن سے کوئی زبان بنتی ہے ـــــــ کہلاتے ہیں؟
A. حروفِ ابجد
B. حروفِ تہجی
C. حروفِ شمسی
D. حروفِ قمری

Answer: B

2. اردو زبان کے حروفِ تہجی (آ) سمیت کتنے ہیں؟
A. 39
B. 37
C. 40
D. 38

Answer: B

3. وہ حروف جن پر “ال” عربی آتا ہے مگر پڑھا نہیں جاتا ان حروف کو ــــــ کہتے ہیں۔
A. حروفِ ابجد
B. حروفِ تہجی
C. حروفِ شمسی
D. حروفِ قمری

Answer: C

4. زبر، زیر، اور پیش کو ــــــ کہتے ہیں۔
A. جزم
B. تنوین
C. حرکت
D. تشدید

Answer: C

5. جب کسی حرف کے نیچے یا اوپر دو زبریں، دو زیریں یا دو پیشیں آئیں اسے ـــــــ کہا جاتا ہے۔
A. جزم
B. تنوین
C. حرکت
D. تشدید

Answer: B

6. ایسی “و” جو خوب کھل کر پڑھی جائے ـــــــ کہلاتی ہے۔
A. واؤ معروف
B. واؤ مجہول
C. واؤ معدولہ
D. کوئی بھی نہیں

Answer: A

7. ایسی “و” جو خوب کھل کر نہ پڑھی جائے ـــــــ کہلاتی ہے
A. واؤ معروف
B. واؤ مجہول
C. واؤ معدولہ
D. کوئی بھی نہیں

Answer: B

8. انسان کے منہ سے بولتے وقت جو کچھ نکلتا ہے اسے ـــــــ کہتے ہیں۔
A. حرف
B. لفظ
C. کلمہ
D. مہمل

Answer: B

9. بامعنی لفظ یا کلمہ کی ــــــــ قسمیں ہوتی ہیں؟
A. 3
B. 5
C. 7
D. 8

Answer: A

10. وہ کلمہ جو کسی جاندار یا غیر جاندار جگہ یا چیز کا نام ہو ــــــ کہلاتا ہے؟
A. حرف
B. اسم
C. فعل
D. لفظ

Answer: BUrdu MCQs11. وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہو اور سا میں کوئی زمانہ پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟
A. حرف
B. اسم
C. فعل
D. لفظ

Answer: C

12. وہ کلمہ جو دوسرے کلموں کے ساتھ ملے بغیر پورے معنی نہ دے، یہ اسموں اور فعلوں کو آپس میں ملاتا ہے ـــــ کہلاتا ہے؟
A. حرف
B. اسم
C. فعل
D. لفظ

Answer: A

13. بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی ـــــ قسمیں ہیں۔
A. 1
B. 2
C. 3
D. 4

Answer: C

14. وہ اسم جو نہ خود کسی لفظ سے بنا ہو اور نہ اس سے کوئی دوسرا لفظ بنے ـــــ کہلاتا ہے۔
A.اسمِ جامد
B. اسم مصدر
C. اسم مشتق
D. کوئی بھی نہیں

Answer: A

15. وہ اسم جس سے دوسرے بہت سے الفاظ تو مقررہ قاعدوں کے مطابق بنتے ہوں مگر وہ خود کسی سے نہ بنا ہو ــــــــ کہلاتا ہے؟
A.اسمِ جامد
B. اسم مصدر
C. اسم مشتق
D. کوئی بھی نہیں

Answer: B

16. وہ اسم جو قاعدے کے مطابق مصدر سے بنایا جائےــــــ کہلاتا ہے؟
A.اسمِ جامد
B. اسم مصدر
C. اسم مشتق
D. کوئی بھی نہیں

Answer: C

17. لغت میں مصدر کے معنی ــــــــــ ہے؟
A. بیٹھنے کی جگہ
B. صادر ہونے کی جگہ
C. اُٹھنے کی جگہ
D. کام کی جگہ

Answer: B

18. ایسا اسم جس میں کسی کام کا ہونا یا کرنا زمانے کے تعلق کے بغیر پایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟
A.اسمِ جامد
B. اسم مصدر
C. اسم مشتق
D. کوئی بھی نہیں

Answer: B

19. اردو زبان میں مصدر کے آخر میں ــــــ آتا ہے؟
A.ہاں
B. نہیں
C. نا
D. میں

Answer: C

20. بناوٹ کے لحاظ سے مصدر کی ــــــ قسمیں ہیں۔
A. 1
B. 2
C. 3
D. 4

Answer: B

21. بناوٹ کے لحاظ سے مصدر کی قسمیں ہیں؟
A. اصلی یا وضعی
B. جعلی یا غیر وضعی
C. الف اور ب دونوں
D. کوئی بھی نہیں

Answer: C

22. ایسا مصدر جو خالص مصدری معنوں کے لیے ہی وضع کیا گیا ہو ـــــــ کہلاتا ہے؟
A. متعدی مصدر
B. جعلی مصدر
C. اصلی مصدر
D. لازم مصدر

Answer: C

23. ایسا مصدر جو دوسری زبانوں کے مصدر یا اسم پر مصدر کی علامت بڑھا کر بنایا جائے ـــــــ کہلاتا ہے؟
A. متعدی مصدر
B. جعلی مصدر
C. اصلی مصدر
D. لازم مصدر

Answer: B

24. وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے صرف فاعل کی ضرورت ہوتی ہے ـــــــ کہلاتا ہے؟
A. متعدی مصدر
B. جعلی مصدر
C. اصلی مصدر
D. لازم مصدر

Answer: D

25. وہ مصدر جس سے بننے والے فعل کے لیے مفعول کی بھی ضرورت ہوتی ہے ــــــ کہلاتا ہے؟
A. متعدی مصدر
B. جعلی مصدر
C. اصلی مصدر
D. لازم مصدر

Answer: A2

26. ڈرامہ کس زبان کا لفظ ہے؟
A. فارسی
B. لاطینی
C. یونانی
D. جاپانی

Answer: C

27. افسانہ ہمارے ہاں کس زبان کے ادب سے آیا؟
A. فرانسیسی
B. انگریزی
C. جرمنی
D. چینی

Answer: B

28. انشائیہ کس زبان سے اردو میں متعارف ہوا؟
A. فرانسیسی
B. انگریزی
C. جرمنی
D. چینی

Answer: B

29. انشائیے کے موجد کا نام کیا ہے؟
A. ابنِ خلدون
B. موثین
C. گوئٹے
D. موپساں

Answer: B

30. ڈرامہ “اندھیرا اجالا” کس ادیب کا ہے؟
A. یونس جاوید
B. حسینہ معین
C. احمد یوسف
D. امجد اسلام امجد

Answer: A

31. پاکستان میں انشائیے کے پہلے آدمی کا نام ہے؟
A. احمد ندیم قاسمی
B. میرزا ادیب
C. وزیر آغا
D. انتظار حسین

Answer: C

32. خطوط نگاری کا آغاز اردو نثر میں کس نے کیا؟
A. اکبر الٰہ آبادی
B. مرزا غالب
C. علامہ اقبال
D. سر سید احمد خان

Answer: B

33. مرزا فرحت اللہ بیگ، رشید احمد صدیقی، شاہد احمد دہلوی، ذاکر علی خاں کس صنف سے تعلق رکھتے ہیں؟
A. ڈرامہ نگاری
B. خاکہ نگاری
C. افسانہ نگاری
D. ناول نگاری

Answer: B

34. اردو ادب کا پہلا تنقید نگار کون ہے؟
A. قلیم الدین احمد
B. مولانا الطاف حسین حالی
C. احمد ندیم قاسمی
D. مولانا محمد حسین آزاد

Answer: B

35. افسانے کی تاریخ کتنے ادوار پر مشتمل ہے؟
A. پانچ
B. آٹھ
C. تین
D. چار

Answer: A

36. اردو کا پہلا افسانہ نگار کون ہے؟
A. پریم چند
B. سجاد حیدر یلدرم
C. اعظم کریوی
D. انتظار حسین

Answer: A

37. افسانے کا پہلا دور کس سنہ میں شروع ہوتا ہے؟
A. 1907
B. 1940
C. 1947
D. 1915

Answer: A

38. افسانے کا دوسرا دور کس سنہ میں شروع ہوتا ہے؟
A. 1940
B. 1930
C. 1947
D. 1950

Answer: B

39. ترقی پسند تحریک نے افسانہ نگاروں کو کیا رجحان دیا؟
A. رومانیت
B. پریکٹیکلزم
C. علامت نگاری
D. مافوق الفطرت

Answer: B

40. افسانے کا تیسرا دور کس سنہ میں شروع ہوتا ہے؟
A. 1935
B. 1945
C. 1950
D. 1960

Answer: C

41. کفن کس کا افسانہ ہے؟
A. پریم چند
B. اشفاق احمد
C. احمد ندیم قاسمی
D. ریاض احمد

Answer: A

42. افسانے کا چوتھا دور کس سنہ میں شروع ہوا؟
A. 1947
B. 1950
C. 1960
D. 1970

Answer: C

43. کتبہ کس کا افسانہ ہے؟
A. احمد ندیم قاسمی
B. غلام عباس
C. ہاجرہ مسرور
D. خدیجہ مستور

Answer: B

44. جنسیات نگاری کے حوالے سے کون سا افسانہ نگار ذہن میں آتا ہے؟
A. اعظم کریو
B. سعادت حسن منٹو
C. اشفاق احمد
D. غلام عباس

Answer: B

45.بابائے اردو” کس شخصیت کو کہا جاتا ہے”
A. مولوی عبدالحق
B. مرزا غالب
C. غلام عباس
D. احمد ندیم قاسمی

Answer: A

46. مسدس کے ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
A. 2
B. 4
C. 6
D. 8

Answer: C

47. ان میں کونسا لفظ درست ہے؟
A. عنقا
B. عُنکا
C. عنکان
D. عِنکا

Answer: A

48. مشہور کتاب نکات الشعراء کس کی تصنیف ہے؟
A. میر تقی میر
B. مولانا محمد حسین آزاد
C. الطاف حسین حالی
D. بانو قدسیہ

Answer: A

49. علامہ اقبال کی پہلی نثری کتاب کونسی ہے؟
A. آب بیتی
B. تذکرہ
C.علم القتصاد
D. بالِ جبرئیل

Answer: C

50. یاس کا مترادف لفظ کونسا ہے؟
A. آشا
B. یقین
C. نااُمیدی
D. فخر

Answer: C

51. فسانہ عجائب کا خالق کون ہے؟
A.رجب علی بیگ سرور
B. میر امن دہلوی
C. نہال چند لاہور
D. سجاد حیدر یلدرم

Answer: A

52. اردو کا پہلا ناول نگار کون ہے؟
A. پریم چند
B. کرشن چندر
C. ڈپٹی نذیر احمد
D. مرزا غالب

Answer: C

53. اردو کا پہلا ناول کون سا ہے؟
A. مراۃالعروش
B. یہودی کی لڑکی
C. آگ کا دریا
D. میری جان

Answer: A

54. پنجاب کے کس شاےر کو صاحبِ اسلوب کہتے ہیں؟
A. ظفر اقبال
B. احمد ندیم قاسمی
C. شکیب جلالی
D. فیض احمد فیض

Answer: C

55. جنگل کی شہزادی کس کی نظم ہے؟
A. جوش ملیح آبادی
B. فیض احمد فیض
C. سلیم کوثر
D. حفیظ جالندھری

Answer: A

56. روز نامہ جنگ کے بانی کا نام کیا ہے؟
A. میر جاوید الرحمٰن
B. میر خلیل الرحمان
C. میر شکیل الرحمان
D. کوئی بھی نہیں

Answer: B

57. مشہور مثنوی سحرالبیان کا خالق کون ہے؟
A. میر حسن
B. میر تقی میر
C. رفیع سودا
D. میر درد

Answer: A

58. ماہِ تمام کس شاعرہ کی کلیات ہے؟
A. کشور ناہید
B. پروین شاکر
C. فہمیدہ ریاض
D. نوشی گیلانی

Answer: B

59. رباعی کس ادب سے آئی؟
A. فارسی
B. یونانی
C. ہندی
D. عربی

Answer: A

60. گیت بنیادی طور پر کس زبان سے تعلق رکھتا ہے؟
A. ہندی
B. فارسی
C. عربی
D. پرتگالی

Answer: A

61. غزل ہیت کے اعتبار سے کس صنف سے قریب تر ہے؟
A. مرثیہ
B. مثنوی
C. قصیدہ
D. گیت

Answer: C

62. مرثیہ کس نوعیت کی شاعری کو کہتے ہیں؟
A. مزاحیہ
B. المیہ
C. رزمیہ
D. تحسینی

Answer: B

63. مرثیے کا فروغ کس شہر سے ہوا؟
A. دہلی
B. مرادآباد
C. علی گڑھ
D. لکھنؤ

Answer: D

64. مرثیے کے حوالے سے سب سے معتبر نام کون سا ہے؟
A. میر تقی میر
B. جوش ملیح آبادی
C. میر انیس
D. مصحفی

Answer: C

65. مثنوی کس نثری صنف کی منظوم شکل ہے؟
A. ناول
B. ڈرامہ
C. داستان
D. انشائیہ

Answer: C

66. اردو زبان میں گیت نگاری کی ابتدا کس شاعر نے کی؟
A. مرزا رفیع سودا
B. ولی دکنی
C. امیر خسرو
D. انشاءاللہ خاں

Answer: C

67. واسوخت کس انداز کی شاعری کو کہتے پہں؟
A. فراقیہ
B. ظنزیہ
C. رزمیہ
D. المیہ

Answer: B

68. ریختی کس انداز کی شاعری کو کہتے ہیں؟
A. زنانہ
B. قومی
C. طربیہ
D. تاثراتی

Answer: A

69. بازارِِ حسن کس کا ناول ہے؟
A. پریم چند
B. کرشن چندر
C. محمد مہدی
D. ایم اسلم

Answer: A

70. ٹیڑھی لکیر کس کی تصنیف ہے؟
A. عصمت چغتائی
B. سر سید
C. میرزا ادیب
D. عظیم چغتائی

Answer: A

71. آگ کا دریا کس کا ناول ہے؟
A. عصمت چغتائی
B. قراۃالعین حیدر
C. پریم چند
D.خدیجہ مستور

Answer: B

72. آنگن کس کا ناول ہے؟
A. جیلانی بانو
B. قراۃالعین حیدر
C. بشریُ رحمان
D.خدیجہ مستور

Answer: D

73. جاسوسی ناول کا آغاز کس نے کیا؟
A. ابن صفی
B. کرشن چندر
C. احمد عباس
D. بشریٰ رحمان

Answer: A

74. نثر کا لفظی مطلب کیا ہے؟
A. بکھرا ہوا
B. آسمان
C. تانگہ
D. ہر ایک شے

Answer: A

75. اردو زبان کے حوالے سے پہلی تحریک کا نام کیا ہے؟
A. بھگتی تحریک
B. علی گڑھ تحریک
C. نئی شاعری تحریک
D. رومانیت پسندی

Answer: B

76. دو یا دو سے زیادہ لفظوں کے ایسے مجموعے کو جسے اہلِ زبان مخصوص اور غیر حقیقی معنوں میں استعمال کرتے ہوئے کہتے ہیں؟
A.روز مرہ
B. محاورہ
C. فعل
D. مصدر

Answer: B

77. ایسے حروف جنہیں سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے انہیں ـــــــــ کہا جاتا ہے؟
A. حروفِ سوالیہ
B. حروف جامع
C. حروف استفہام
D. حروف استدارک

Answer: C

78. ایسے حروف جو دو جملوں کے درمیان آکر پہلے جملے کا شک رفع کریں۔ مثلاۤ(بلکہ، مگر، لیکن وغیرہ) انہیں گرائمر کی رو سے ـــــــ کہا جائے گا؟
A.حروفِ ایجاب
B. حروف جامع
C. حروف استفہام
D. حروف استدارک

Answer: D

79. ایسے حروف جو دو اسموں یا ایک اسم اور ایک ضمیر کے درمیان تعلق ظاہر کریں۔ مثلاۤ کا، کے، کی انہیں ـــــــــــ کہتے ہیں؟
A. حروف ایجاب
B. حروف ایماء
C. حروفِ اضافت
D. حروفِ وضاحت

Answer: C

80. دو جملوں میں ربط کے لیے استعمال ہونے والے حروف مثلاۤ (کہ) کو ـــــ کہتے ہیں؟
A. حروفِ ربط
B. حروفِ روابط
C. حروفِ ضروری
D. حروفِ بیان

Answer: C

81. جن حروف سے دکھ، تاسف یا افسوس کا اظہار ہو (مثلاۤ ہائے، اُف) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟
A. حروفِ جزبات
B. حروفِ دکھ
C. حروفِ انفعال
D. حروفِ تاسف

Answer: D

82. کلام میں جو حروف تاکید پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوں، (مثلاۤ ضرور، ہرگز) انہیں ـــــ کہتے ہیں؟
A. حروفِ تاکید
B. حروفِ لازم
C. حروفِ ضروریہ
D. حروفِ ایجاب

Answer: A

83. جب ایک بڑے جملے میں کئی کئی چھوٹے جملے آئیں یا جب مختلف حقائق ایک ہی جملے میں آئیں تو کونسا وقف آتا ہے؟
A. سکتہ
B. رابطہ
C. وقفہ
D. ختمہ

Answer: C

84. گرائمر کی رو سے جب کسی بات کی تشریح یا وضاحت کرنا مقصود ہو تو کونسا وقف آتا ہے؟
A. سکتہ
B. رابطہ
C. وقفہ
D. تفصیلیہ

Answer: B

85. گرائمر کی رو سے انگریزی کے فل سٹاپ کے مترادف اردو کی کونسی علامت مستعمل ہے؟
A. سکتہ
B. رابطہ
C. وقفہ
D. ختمہ

Answer: D

86. ایسے جملے یا لفظ کے بعد جس سے کوئی جذبہ مثلاۤ غصہ، حیرت، خوف، نفرت یا حقارت ظاہر ہو کونسی علامت لگائی جاتی ہے؟
A. سوالیہ
B. ندائیہ
C. وقفہ
D. فجائیہ

Answer: D

87. عبارت میں جب کوئی لفظ اس کے مجازی معنوں میں اس لیے استعمال کیا جائے کہ اس سے حقیقی معنی بھی مراد لیئے جا سکیں تو اسے کیا کہتے ہیں؟
A. محاورہ
B. روزمرہ
C. کنایہ
D. استعارہ

Answer: C

88. جب کسی لفظ کو حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں اصل استعمال کیا جائے کہ حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہہ کا تعلق موجود ہو تو اسے گرائمر کی رو سے کیا کہا جائے گا؟
A. مستعارہ
B. استعارہ
C. تشبیہہ مرکب
D. تشبیہہ تام

Answer: B

89. ارکانِ استعارہ کتنے ہوتے ہیں؟
A. تین
B. دو
C. چار
D. چھ

Answer: A

90. استعارہ کے استعمال میں وہ شخص یا چیز، جس کے لیے کوئی لفظ مستعار لیا جائے اسے کہتے ہیں؟
A. مستعار منہ
B. استعارلہ
C. استعار منہ
D. مستعارلہ

Answer: D

91. استعارہ میں جس سے لفظ مستعار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟
A. مستعار منہ
B. استعارلہ
C. استعار منہ
D. مستعارلہ

Answer: A

92. استعارہ کے استعمال میں جو لفظ ادھار لیا جاتا ہے اسے کہتے ہیں؟
A. مستعار منہ
B. استعارلہ
C. مستعار
D. مستعارلہ

Answer: C

93. استعارہ میں ایسی خصوصیت یا صفت جس کی وجہ سے کوئی لفظ ادھار لیا جائے اسے کہا جاتا ہے؟
A. مجاز مرسل
B. وجہ جامع
C. تشبیہہ
D. استعارہ

Answer: B

94. ایسے الفاظ یا حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیئے جاتے ہیں؟
A. حروف تشبیہ
B. ارکان تشبیہ
C. تشبیہات
D. تشابیح

Answer: A

95. تشبیہ دیتے وقت جس مقصد کے لیے تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
A. غرض مشبہ
B. غرض مشبہ بہ
C. غرض تشبیہ
D. وجہ تشبیہ

Answer: C

96. تشبیہ دیتے وقت ایک چیزکو کسی دوسری چیز کی مانند قرار دینے کو کہتے ہیں؟
A. مشبہ بہ
B. مشبہ
C. مشبہ الیہ
D. غرض تشبیہ

Answer: B

97. تشبیہ میں وہ چیز جس کے ساتھ تشبیہ دی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
A. مشبہ الیہ
B. غرض تشبیہ
C. مشبہ بہ
D. تسبیب

Answer: C

98. مشبہ اور مشبہ بہ کو مجموعی طور پر کیا کہا جاتا ہے؟
A. ارکان مشبہ
B. حرفین مشبہ
C. مشبان
D. طرفین تشبیہ

Answer: D

99. وہ صفت جو مشبہ اور مشبہ بہ میں مشترک ہو اسے ـــــــــ کہتے ہیں؟
A. وجہ تشبیہ
B. وجہ شبہ
C. نہ اے نہ بی
D. اے اور بی

Answer: D

100. تشبیہہ کے ارکان کی تعداد ـــــــ ہوتی ہے؟
A. تین
B. دو
C. پانچ
D. چھ

Answer: C

Urdu objective Questions with Answers Pdf Download Online Quiz Test

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top